Wednesday, January 14, 2026
ہومتازہ تریناسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور

اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطےکی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب سےگفتگوکے دوران خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سےگریز کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔