اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی، پٹرول فی لیٹر 10روپے 28 پیسے سستا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 57 پیسے کمی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ،پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10روپے 28پیسے کی کمی ،نئی قیمت 253روپے 17پیسے مقرر،ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 57پیسے کی کمی ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8پیسے مقرر ،قیمتوں میں کمی 15دن کے لیئے کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
