راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔
سالِ نو کے پہلے دن بانی پی ٹی آئی سے 6دوست ملنے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، تمام دوستوں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔فہرست میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی کے نام شامل ہیں، جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام شامل ہیں۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے، کل جیل میں بانی سے دوستوں کی ملاقات کا دن ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
