Thursday, January 1, 2026
ہومتازہ ترینفائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر سب سے بڑی پیش رفت، پی ٹی سی ایل نے با ضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر سب سے بڑی پیش رفت، پی ٹی سی ایل نے با ضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

اسلام آباد (سب نیوز)فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر سب سے بڑی پیش رفت ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ٹیلی نار پاکستان اور اوریئن ٹاورز کے 100فیصد حصص کے حصول کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کرنے کے بعد با ضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا۔

پی ٹی سی ایل اور یوفون4جی کے صدر و سی ای او حاتم بامطرف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران با ضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ٹیلی نار پاکستان اور اوریوفون ٹاورز کے جاری شدہ سو فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرکے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے، جس سے ملک بھر میں ڈیجیٹل با اختیاری اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ٹیلی نار پاکستان اور اوریوفون ٹاورز، پی ٹی سی ایل کی سو فیصد ملکیتی ذیلی کمپنیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے ۔ ٹیلی نار پاکستان عبوری مدت کے دوران ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر کام جاری رکھے گا۔ ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد پی ٹی ایم ایل اور ٹیلی نار پاکستان کو مستقبل میں ایک مربوط ادارے کی صورت میں آپس میں ضم کر دیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل کے صدر نے کہا کہ یہ آج کی بڑی پیش رفت پی ٹی سی ایل کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہم صارفین کو باسہولت، بلا تعطل اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دیں گے، تاکہ ریگولیٹری منظوریوں کی تکمیل کے بعد مشترکہ صلاحیتوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر صارفین کے تجربے کو بہتر بنا سکیں۔ مستقبل میں پی ٹی ایم ایل (یوفون 4جی )اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام سے وجود میں آنے والی کمپنی پاکستان کی ڈیجیٹل امنگوں کی روشنی میں نیٹ ورک صلاحیتوں میں توسیع، اسپیکٹرم وسائل کی بہتر ترتیب، اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق محفوظ، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات فراہم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوگی۔ صدر پی ٹی سی ایل حاتم بامطرف نے کہا کہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورنڈم کے اجرا کے منتظر ہیں ، ہم فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے پر عزم ہیں ،وعدہ ہے کہ پاکستان کے عوام اب ایک انقلابی تجربہ کریں گے ،پی ٹی سی ایل کے بقایاجات کی ادائیگی میں جلد پیش رفت ہوگی۔نوید خالد بٹ نے کہا کہ ہم پی ٹی اے میں مرجر کی منظوری کے لیے رجوع کریں گے ، انضمام کی تکمیل میں چھ سے سات ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔