Thursday, January 1, 2026
ہومپاکستانسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات

ڈھاکہ (سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپ کے غم میں برابر کی شریک ہے،ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات پر اظہار اطمینان ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر زور، سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ میں پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ گروپس کے قیام کی بھی تجویز دی۔

چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں ، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے نماز جنازہ میں آپ کے شرکت کرنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے مشکور ہیں، پاکستان کے ساتھ پارلیمانی سمیت تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کو فروغ دینگے،خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، اعلی سطح کے روابط سے تعلقات مزید بہتر ہونگے،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بہترین مواقع ہیں، اعلی سطح کے وفود کے دوروں سے تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔