اسلام آباد(سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عبید اللہ کی تعیناتی 7مارچ 2025کوعمل میں آئی جس کے بعد ڈریپ کے اندر ہنگامی بنیادوںپر اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا، 9ماہ کے قلیل عرصہ میں ریگولیٹر ی اتھارٹی نے پاکستان کے بڑے بڑے اداروں کو کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دیا ۔ ڈریپ نے ادارہ جاتی اصلاحات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ڈاکٹر عبیداللہ کی سربراہی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 21اصلاحات مکمل کیں۔ جبکہ اسٹیٹ بینک نے 8اور ایف بی آر نے 7اصلاحات مکمل کیں ۔پاکستان میں اداروں کی جانب سے مالی بچت کرنیوالوں میں ڈریپ پہلے نمبر پر رہا ۔ ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی نے 19ہزار ملین کی بچت کی ، پلانٹ اینڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے 9ہزار ملین کی بچت کی جبکہ تیسرے نمبر پر آئیسکونے 7ہزار ملین روپے کی بچت کی صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ اصلاحات مکمل کرنے والے ادارے کا نام بھی ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی ہے جس نے تقریبا 35ریفارمز کی ہیں ، دوسرے نمبر پر منیوفیکچرنگ کا شعبہ ہے جس نے تقریبا 18ریفارمز کیں ،ایگر ی کلچر اینڈلائیو سٹاک کے شعبے نے 8ریفارمز کیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبید اللہ کی سربراہی میں 9ماہ کی قلیل مدت میں شاندار ادارہ جاتی کارکردگی پرڈریپ کو ریفارم چئمپیئن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی برآمدات کو بڑھانے کا سفر جاری و ساری۔
