جدہ (نمایندہ خصوصی )پاکستان انویسٹر فورم انتہائی مسرت اور فخر کا باعث ہے کہ پاکستان انویسٹرز فورم کی فراہم کردہ بروقت معلومات، رہنمائی اور عملی معاونت کے نتیجے میں فورم کے معزز رکن جناب عاصم جٹ نے جدہ میں 124 ملین مالیت کا اہم پروجیکٹ حاصل کر لیا ہے۔
یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان انویسٹرز فورم کے موثر کردار، ساکھ اور بہترین حکمتِ عملی کا مظہر ہے بلکہ اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے کہ فورم اپنے اراکین کو بااعتماد پلیٹ فارم، شفاف سرمایہ کاری کے مواقع، اور عملی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ فورم کا یہ کارنامہ سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستانی کاروباری برادری کے لیے امید کی نئی راہیں کھولنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ہم جناب عاصم جٹ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں مزید کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے۔
