ڈھاکہ (آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈھاکا میں بھارتی وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات مرحومہ خالدہ ضیا کی رہائشگاہ پر ہوئی۔
سردار ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات مرحومہ خالدہ ضیاکی رہائشگاہ پر ہوئی، بھارتی وزیرخارجہ خودچل کر سردار ایازصادق کی نشست پر آئے اور مصافحہ کیا، اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے بھی مسکراکر جے شنکر کو جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں کےدرمیان چندمنٹ گفتگو، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، سردار ایاز صادق اور جے شنکرکے درمیان خیرمقدمی کلمات کا بھی تبادلہ کیا۔ خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد اعلی سطح پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا۔
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈھاکا میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالد ضیاء کی رہائش گاہ پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سردار ایاز صادق نے بنگلا دیش کے سیکیورٹی ایڈوائزر اور مشیر قانون سے بھی ملاقات کی۔
ڈھاکا: اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
