Wednesday, December 31, 2025
ہومبریکنگ نیوزسیلاب، آگ، زلزلے اور طیارہ حادثات، 2025 کیوں تباہ کن ثابت ہوا؟

سیلاب، آگ، زلزلے اور طیارہ حادثات، 2025 کیوں تباہ کن ثابت ہوا؟

سال 2025 دنیا بھر کے لیے قدرتی آفات اور بڑے حادثات کے حوالے سے ایک انتہائی تباہ کن سال ثابت ہوا۔

سیلاب، زلزلے، جنگلاتی آگ اور طیاروں کے حادثات نے مختلف خطوں میں ہزاروں افراد کی جانیں لیں اور کھربوں ڈالر کا مالی نقصان ہوا، جبکہ کئی ممالک کا بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔

دسمبر کے وسط میں امریکا کی ریاست واشنگٹن میں شدید سیلاب آئے جنہوں نے سکاجٹ کاؤنٹی کو متاثر کیا۔ سوماس اور ہیملٹن جیسے قصبے زیرِ آب آ گئے، جہاں سوماس کے تقریباً 75 فیصد گھروں کو نقصان پہنچا اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ اسی ماہ انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 846 افراد ہلاک اور 547 لاپتہ ہو گئے، جبکہ ہزاروں مکانات اور زرعی زمین تباہ ہو گئی۔

جنوری میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی شدید جنگلاتی آگ نے لاس اینجلس کے اطراف کے علاقوں کو جلا کر رکھ دیا۔ اس آگ میں کم از کم 16 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور 135 سے 150 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان ہوا۔

نومبر میں جنوبی تھائی لینڈ میں غیر معمولی سیلاب آئے جنہوں نے ہات یائی شہر کو ڈبو دیا، بعض علاقوں میں پانی کی سطح تین میٹر تک پہنچ گئی اور یہ آفت 10 صوبوں تک پھیل گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔