راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان آرمی کی 50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 جناح پولو فیلڈز لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی۔اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی تقریب میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے استقبال کیا، چیمپئن شپ پاکستان آرمی کی کھیلوں میں روایت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس قرار دی گئی۔چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، پشاور کور نے پہلی جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پچاسویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
