Tuesday, December 30, 2025
ہومپاکستانآئی ایم ایف کا قرض پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز)قرض پروگرام کے تحت عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)کی نئی شرائط سامنے آگئیں۔آئی ایم ایف نے مقامی طور پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور 30جون کے دو 2026سے 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ مقامی مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل پر 30جون 2026تک ٹیکس چھوٹ ہے، 1800سی سی تک مقامی سطح پر تیار ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل پر 8.5فیصد سیلز ٹیکس ہے۔ 2500سی سی تک لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں پر 12.75فیصد سیلز ٹیکس ہے
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت صنعت و پیداوار سے بات چیت میں ٹیکس چھوٹ خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، لوکل مینوفیکچرڈ پر سیلز ٹیکس آٹھویں شیڈول سے نکال کر نارمل رجیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مقامی ہائیبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس کے آٹھویں شیڈول کے تحت ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے، لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں، بائیکس پر اگلے سال سے ٹیکس چھوٹ ختم ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔