اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روسی صدر، حکومت اور عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
