Wednesday, December 31, 2025
ہومتازہ ترینکمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی مسلح افواج میں جنگ بندی معاہدہ امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزیر خارجہ

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی مسلح افواج میں جنگ بندی معاہدہ امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزیر خارجہ


بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے صوبہ یوننان کے شہر یوشی میں کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پراک سوک ہون سے ملاقات کی۔

پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی مسلح افواج نے جنگ بندی معاہدہ کر لیا ہے، جو امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور چین اس پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ جنگ بندی کمبوڈیا اورتھائی لینڈ کے عوام کی مشترکہ خواہشات اور خطے کے ممالک کی عمومی توقعات کے عین مطابق ہے، چین پراعتماد ہے کہ اس کا تمام فریقوں کی طرف سے خیرمقدم اور حمایت کی جائے گی۔

چین کو امید ہے کہ سب مل کر یوننان سے امن کی آواز بلند کریں گے، امن پر اتفاق رائے پیدا کریں گے اور امن کے مستقبل کا منظرنامہ پیش کریں گے۔ چین کمبوڈیا کو سرحدی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری کے لیے انسانی امدادی سامان مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین کوامید ہے کہ کمبوڈیا ،کمبوڈیا میں مقیم چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گا۔ پراک سوک ہون نے کہا کہ کمبوڈیا تنازع کی ثالثی میں چین کے مثبت کردار کو بے حد سراہتا ہے۔کمبوڈیا جلد قیام امن کی توقع کرتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ اس سہ فریقی ملاقات سے دیرپا امن کی بحالی میں تعاون ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔