بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے اٹھائیس دسمبر کو 2025 کی ٹاپ 10 ملکی و بین الاقوامی خبریں جاری کیں۔
2025 کی ٹاپ 10 ملکی خبروں میں شامل ہیں:
نمبر-1 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں “قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی تجاویز” کی منظوری۔
نمبر-2 جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات۔
نمبر-3سی پی سی کے آٹھ نکاتی ضوابط کے نفاذ اور اس کا مطالعہ ، پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر کا فروغ۔
نمبر4. سال بھر معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کی کامیاب تکمیل ، اور “چودہواں پانچ سالہ منصوبہ” کامیابی سے مکمل ہوا۔
نمبر5. تھیان جن میں ایس سی او سمٹ سے لے کر بیجنگ میں ورلڈ ویمن سمٹ تک، ملکی سطح پر سفارتی سرگرمیوں کی ایک سیریز کامیابی سے منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا۔ چین کا بین الاقوامی اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے اور انسانیت کےہم نصیب معاشرے کا تصور عوام کے دلوں میں مزید گہرائی سے جڑ پکڑ چکا ہے۔
نمبر6. شی زانگ خوداختیار علاقے کے قیام کی 60ویں سالگرہ اور سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی گئیں،ان تقریبات میں شی جن پھنگ کی شرکت۔
نمبر7. نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا 25 اکتوبر کو تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا دن قرار دینے کا فیصلہ۔
نمبر8. ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز۔
نمبر9. تھیان وین-2 اور شینزو 22 سے، پہلے الیکٹرومیگنیٹک کیٹاپلٹ طیارہ بردار بحری جہاز کی باضابطہ کمیشننگ تک ، چین کی اعلیٰ سطح کی سائنس و ٹیکنالوجی کی کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
نمبر10.پندرہویں نیشنل گیمز پہلی بار گوانگ ڈونگ ،ہانگ کانگ اور مکاؤ کے اشتراک سے منعقد ہوئے۔
ٹاپ 10 بین الاقوامی خبروں میں شامل ہیں:
نمبر1. چین کے سربراہ مملکت کی سفارت کاری عالمی امن و ترقی کے رجحان کی قیادت کر رہی ہے۔چار گلوبل انیشی ایٹوز بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔
نمبر2. چین نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات منعقد کیں۔ دنیا بھر میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔
نمبر3. اسرائیل اور امریکہ کا ایران پر حملہ ، غزہ پٹی میں نازک جنگ بندی۔
نمبر4. روس۔یوکرین تنازع “مذاکرات اور جنگ کے چکر” میں الجھ گیا ہے، امریکہ اور یورپ کے اختلاف میں اضافہ.
نمبر5. سال 2025 میں ایس سی او اور برکس میں نئے ارکان شامل ہوئے، گلوبل ساؤتھ کا بین الاقوامی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔
نمبر6. عالمی سطح پر شدید موسمیاتی واقعات میں اضافہ ، چین نے عالمی موسمیاتی حکمرانی کی قیادت کے لیے نئے این ڈی سیز کا اعلان کیا۔
نمبر7. امریکہ کی ٹیرف پالیسی نے کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور چین کی مستحکم معاشی ترقی نے عالمی معیشت میں مواقع اور یقینی حالات پیدا کیے ہیں.
نمبر8. سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو کھلم کھلا چیلنج کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ ابھرنے سے محتاط رہے۔
نمبر9. امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی کا نیا ورژن “مغربی نصف کرہ کی ترجیح” پر زور دیتا ہے اور لاطینی امریکہ میں فوجی تعیناتیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
نمبر10.امریکی وفاقی حکومت کے “شٹ ڈاون” کی ایک نئی ریکارڈ مدت اور سماجی تقسیم نے تشدد کو بڑھاوا دیا ہے۔
