Tuesday, December 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزبی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا

بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا

ڈھاکہ(آئی پی یس )پاکستانی آل رانڈر فہیم اشرف نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم رانگپور رائیڈرز کو چٹاگرام رائلز کے خلاف کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کا یہ میچ پیر کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چٹاگرام رائلز کی ٹیم 17.5 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اوپنر محمد نعیم نے 20 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مرزا بیگ نے 24 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔رانگپور رائیڈرز کی جانب سے فہیم اشرف نمایاں بولر رہے اور انہوں نے 3.5 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

فہیم اشرف کا ساتھ دیتے ہوئے مستفیض الرحمن نے 3 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں رانگپور رائیڈرز نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ڈیوڈ ملان نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 48 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر فہیم اشرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔