Tuesday, December 30, 2025
ہومشوبزکراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد

کراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد

کراچی:(آئی پی ایس) سٹی کورٹ میں ضمانت کے لیے آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یوٹیوبر رجب کی توہین مذہب کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت تھی جس کے لیے رجب بٹ اپنے وکلا کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے تھے۔

رجب بٹ جب عدالت پہچنے تو وہاں موجود وکلا اور وکلا کے لباس میں موجود کچھ دیگر افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس حوالے سے وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت نے بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کردی اور رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔