Wednesday, December 31, 2025
ہومپاکستانبھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ، محسن نقوی

بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ، محسن نقوی

لاہور (آئی پی ایس )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو بھی ہوگا وہ برابری کی سطح پر ہوگا، بھارتی ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈر 19ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے بات ہوگی، آئی سی سی کو بھارتی رویے پر لکھ رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقررکیا ہے، 26مارچ کے بجائے پی ایس ایل 23مارچ سے شروع کرنا چاہتے ہیں، تمام فرنچائز کی مشاورت سے 23مارچ کو پی ایس ایل شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطان کی نیلامی کریں گے، ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کریگا، پی ایس ایل کی 2نئی ٹیموں کے لیے 10پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے، پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری ہمارے لیے اہم ہے، ہماری ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی، نیوز چینل کو اسپورٹس ایونٹ کی کوریج کے لیے وزیر اطلاعات سے درخواست کروں گا، کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے، پاکستان شاہینز کو بھی ہم بہت مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کے کوچ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اب تک تین ہی ٹی ٹوئنٹی شیڈولڈ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔