Tuesday, December 30, 2025
ہومپاکستانسہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا، عظمی بخاری

سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا، عظمی بخاری

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پرتبصرہ کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ماشاللہ سٹریٹ موومنٹ کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دن کی روشنی میں پول کھل گیا ان کو کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نہ ملا ، بس بہت سیر کر لی پاکستان کے یورپ لاہور کی اب واپس تشریف لے جائیں۔وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اب سیر ہو گئی اب جائیں لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں ، پروٹوکول میں لاہوردیکھ لیا، اب خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کر لیں اور واپس جاکر ان کی بھی سن لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔