Wednesday, December 31, 2025
ہومتازہ ترینسوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا

سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا

سوات: (آئی پی ایس) سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں نے چیئر لفٹ، سنو فال اور قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کیلئے مالم جبہ کا رخ کر لیا۔

طویل خشک سالی کے بعد خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہونے والی برف باری سے پہاڑوں نے ہر سو سفید چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔

برف سے اٹے پہاڑ، حسین قدرتی مناظر اور یخ بستہ موسم کا مزہ لینے کیلئے آنے والے بچوں، خواتین اور مردوں نے چیئر لفٹ میں بیٹھ کر خوب انجوائے کیا، سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہے، یہاں پر آکر ان کو بہت اچھا لگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔