اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 805 کیسز نمٹائے، عدالت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
عدالت کی رپورٹ کے مطابق سنگل بنچز نے 11 ہزار 108 جبکہ لارجر اور ڈویژن بنچز نے 4 ہزار 697 کیسز نمٹائے، جسٹس انعام امین منہاس رواں سال سب سے زیادہ 2 ہزار 39 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1 ہزار 841 کیسز نمٹا کر دوسرا جبکہ جسٹس محمد آصف نے 1 ہزار 338 کیسز نمٹا کر تیسرا نمبر حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس رواں سال سب سے زیادہ 2 ہزار 39 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1 ہزار 841 کیسز نمٹا کر دوسرا جبکہ جسٹس محمد آصف نے 1 ہزار 338 کیسز نمٹا کر تیسرا نمبر حاصل کیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراد ڈوگر نے 1 ہزار 223 کیسز نمٹائے جبکہ بطور قائم مقام چیف جسٹس 13 کیسز کی سماعت مکمل کی، دیگر ججز کی کارکردگی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے 812، جسٹس محسن اختر کیانی نے 1 ہزار 81، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 706، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 685 اور جسٹس خادم حسین سومرو نے 529 کیسز نمٹائے۔جسٹس بابر ستار نے 387، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 347 اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 107 کیسز نمٹائے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل لارجر بنچ نے 32 کیسز نمٹائے جبکہ چیف جسٹس، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بنچ نے ایک کیس نمٹایا، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بنچ نے بھی ایک کیس نمٹایا۔ڈویژن بنچز میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ نے سب سے زیادہ 412 کیسز نمٹائییہ بنچ ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، 2025میں 15ہزار 805کیسز نمٹا دیے، کارکردگی رپورٹ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
