سڈنی (آئی پی ایس) بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگئے۔
جمعہ کو سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعطم صرف دو رنز بناسکے اور ٹام کوران کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
میچ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے 37 رنز کے عوض ایک وکت حاصل کی۔
سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 17.3 اوورز میں حاصل کرکے سات وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔
واضح رہے کہ رواں سیزن میں بابر اعظم نے پہلے میچ میں 2 رنز، دوسرے میں 9 رنز اور تیسرے میچ میں 58 رنز بنائے تھے۔
بگ بیش لیگ میں بابر اعظم ایک بار پھر بری طرح ناکام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
