Friday, December 26, 2025
ہومآزاد کشمیرآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم

مظفرآباد: (آئی پی ایس) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے چھ ارکان قانون ساز اسمبلی پر مشتمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم کر دی۔

سابق وزیر خزانہ و رکن قانون ساز اسمبلی عبد الماجد خان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب کیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان ، مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ وقار نور اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری محمد اکبرابراہیم، عاصم شریف بٹ اور تقدیس گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبد الماجد خان کو وزیر کے برابر مراعات ملیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔