Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزنفرت کی سیاست مسترد، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

نفرت کی سیاست مسترد، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

خان پور(آئی پی ایس ) جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔پنجاب کے شہر خان پور میں مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام پوری دنیا میں دین کا پیغام لے کر پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست بھی سند اور وراثت رکھتی ہے،

ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا، اللہ سے مانگو، اللہ نے اصول واضح فرما دیے ہیں، ہم الزام تراشی نہیں، ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھاکہ جب تک ایمان ہے، اللہ کی رحمت ہمارے ساتھ ہے، ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے، درگاہوں اور مریدوں سے رابطہ ضروری ہے، درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کے لیے علما کا کردار اہم ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے،

نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے سرکاری ادارے نہیں چلائے جا سکے، پی آئی اے بیچ دی گئی، ہمارا واضح موقف ہے مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے، آئیں مذاکرات سے معاملات طے کریں اور فیصلوں پر عمل ہو۔سربراہ جے یو آئی( ف) کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ضد کریں گے تو ہم بھی کریں گے، اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں مگر قانون سے بالادستی قابل قبول نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔