Friday, December 26, 2025
ہومدنیاتائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین نے متعدد امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین نے متعدد امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

بیجنگ :امریکہ کی جانب سے حال ہی میں چین کے تائیوان علاقے کو بڑی تعداد میں ہتھیار فروخت کرنے کے اعلان کے جواب میں، چین نے امریکی فوجی صنعت سے متعلق ان 20 کمپنیوں اور 10 اعلیٰ انتظامی اہلکاروں کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں جو حالیہ برسوں میں تائیوان کو مسلح کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

یہ اقدامات چھبیس دسمبر سے نافذالعمل ہوں گے۔جمعہ کے روزچین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دوبارہ امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کی پاسداری کرے، امریکی رہنماؤں کے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے، تائیوان کو مسلح کرنے والے خطرناک اقدامات بند کرے،

آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے ، اور “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط پیغام بھیجنے سے باز رہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔