Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو موٹروے چکری انٹرچینج پر روک دیا گیا

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو موٹروے چکری انٹرچینج پر روک دیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو موٹروے چکری انٹرچینج پر روک دیا گیا۔
سہیل آفریدی پشاور سے لاہور جارہے تھے۔
سہیل آفریدی نے لاہور بار سے آج خطاب کرنا تھا اور مختلف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنی تھیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے سہیل آفریدی کے قافلے کو چکری انٹرچینج پر روک دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر کے پی مینا خان بھی ہیں۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان بھی سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود ہیں۔
پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعلٰی سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔