Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے نے "خیابانِ کشمیر-ٹو" اور گلبرگ ریزیڈنشیاسکیم کے انضمام کی درخواست مسترد کر دی،مکمل تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے نے “خیابانِ کشمیر-ٹو” اور گلبرگ ریزیڈنشیاسکیم کے انضمام کی درخواست مسترد کر دی،مکمل تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے(خیابانِ کشمیر-ٹو)” ہاؤسنگ سکیم، زون-5، اسلام آباد، جو جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام ہے، کو گلبرگ ریزیڈنشیاہاؤسنگ سکیم کے ساتھ ضم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سی ڈی اے کی پلاننگ ونگ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمع کرائی گئی درخواست اور اس کا جواب سی ڈی اے کے اصولوں کے مطابق منظور نہیں کیا جا سکتا۔ اتھارٹی نے اس فیصلے کی بنیاد سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے مختلف سیکشنز پر رکھی ہے، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ سکیم کی منظوری سی ڈی اے کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

سی ڈی اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی قوانین، آرڈیننسز اور ضوابط کے مطابق اقدامات اٹھانے اور ضم شدہ سکیم کے امور کو منظم کرنے کی مکمل اختیارات رکھتی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سکیمز کی پلاننگ اور ترقی کے ضابطے تیار کیے ہیں اور کسی بھی سکیم کے لئے Lay Out Plan (LOP) کی منظوری، No Objection Certificate (NOC) اور Completion Certificate کا اجراء CDA کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتا۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کے ضم ہونے یا ترقی کے عمل میں متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری لازمی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔