اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار30 دسمبرتک کاغذات جمع کروا سکیں گے، پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجرا اور جمع کروانے کا کل آخری روز تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آبادمیں انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کےصدر کے دورہ کی وجہ سے آج تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے لیکن بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کااجرااور وصولی صبح ساڑھے آٹھ سے شام بجے تک معمول کےمطابق ہوگی۔
