Friday, December 26, 2025
ہومپاکستاننیٹ فلکس لیاری پر سیریز بنانے کا خواہشمند، مرکزی کردار میرا ہوگا، نبیل گبول کا دعویٰ

نیٹ فلکس لیاری پر سیریز بنانے کا خواہشمند، مرکزی کردار میرا ہوگا، نبیل گبول کا دعویٰ

کراچی (سب نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کراچی کے علاقے لیاری پر سیریز بنانے پر کام کر رہا ہے۔ان کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ تین سیزنز پر مشتمل ہوگا اور اس میں لیاری کی اصل سماجی ساخت، سیاسی کشمکش، طاقت کے مراکز اور زمینی حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مارچ میں پاکستان آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ منصوبے پر مزید بات چیت کی جا سکے۔ان کے بقول اس سیریز کا مقصد غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں لیاری کی یکطرفہ اور منفی عکاسی کا جواب دینا ہے۔
نبیل گبول کے دعوے کا سب سے توجہ حاصل کرنے والا پہلو ممکنہ طور پر فلم کی کاسٹنگ ہے۔ان کے مطابق سیریز کے لیے برازیل کے معروف اداکار ویگنر مورا کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جنہوں نے نیٹ فلکس سیریز نارکوس میں پابلو ایسکوبار کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔