استنبول(سب نیوز)ترک میڈیا نے کہا ہے کہ ترکیے نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر داعش حملے ناکام بنا دیئے۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے 124 مختلف مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارے اور گرفتاریاں کی گئیں، 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا مزید 22 کی تلاش جاری ہے۔
چھاپوں میں ہتھیار، گولہ بارود اور تنظیمی دستاویزات ضبط کی گئیں، داعش کے حامی ترکی میں غیر مسلم افراد پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترک میڈیا کے مطابق گرفتار افراد بیرون ملک داعش آپریٹیوز سے رابطے میں تھے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خطرے کو روکنے کیلئے قدم اٹھایا۔
ترک حکومت نے عوام کو کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں محتاط رہنے کی ہدایت کی، واضح رہے کہ ملک کی 900 کلومیٹر سرحد شام سے ملتی ہے، جہاں داعش سرگرم ہے۔
ترکیے نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر داعش حملے ناکام بنا دیئے، ترک میڈیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
