Thursday, December 25, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر ایچ-16 میں مظاہرہ، متاثرین کے حقوق کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر ایچ-16 میں مظاہرہ، متاثرین کے حقوق کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ایچ سولہ میں دانش یونیورسٹی اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر سیکٹر ایچ-16 میں متاثرین نے سی ڈی اے کے غلط فیصلوں کے خلاف بڑا اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سی ڈی اے (CDA) کی جانب سے سیکٹر ایچ-16 ،ڈی۔تیرہ ایف تیرہ ای تیرہ سی سولہ سمیت متاثرہ سیکٹرز کے لاکھوں رہائشیوں اور زمین مالکان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور غلط فیصلوں کے خلاف “متاثرین الائنس” آج 25 دسمبر کو ایک بڑے احتجاجی مظاہرہ کر رہا ہے۔

​مالکان اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی پالیسیوں میں تضاد اور زمینوں کے حصول (Acquisition) کے حوالے سے کیے گئے حالیہ فیصلے عوامی مفاد کے خلاف ہیں۔ کئی سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو نہ تو مناسب معاوضہ دیا گیا ہے اور نہ ہی متبادل پلاٹس کی الاٹمنٹ کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
​احتجاج کے بنیادی مطالبات:
​سیکٹر ایچ-16 ۔ سی-16، سی-13 , ای-13 , ایف-13 اور ڈی -13 کے متاثرین کے جائز حقوق کی فوری فراہمی۔ایس آر او یا گوگل 2008 کے تحت ایوارڈ کی منسوخی اور نوٹس کی واپسی ۔
​بیوروکریٹک رکاوٹوں کا خاتمہ اور الاٹمنٹ لیٹرز کا فوری اجرا۔
​سی ڈی اے کے ان فیصلوں کی منسوخی جن سے مقامی آبادی کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

​متاثرین الائنس کے ترجمان کے مطابق “ہم گزشتہ کئی عرصے سے پرامن طریقے سے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ کل کا احتجاج سی ڈی اے کی ہٹ دھرمی کے خلاف ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا۔”
​میڈیا کوریج کے لیے تفصیلات:
​تمام میڈیا ہاؤسز، بیورو چیفس، اور نمائندگان سے درخواست ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے کوریج فراہم کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔