Thursday, December 25, 2025
ہومبریکنگ نیوزازبکستان کے سفیر کی یومِ قائدِاعظم پر پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

ازبکستان کے سفیر کی یومِ قائدِاعظم پر پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

اسلام آباد:(سب نیوز ) یومِ قائدِاعظم کے موقع پر ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
سفیر نے کہا کہ یومِ قائدِاعظم پاکستان کے فخر اور اتحاد کا دن ہے اور آج پاکستان کا دل ایک خاص جذبے کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔

انہوں نے قائدِاعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم نے صرف ایک ریاست قائم نہیں کی بلکہ ایک قوم کو خود اعتمادی، وقار اور امید عطا کی۔
سفیر نے مزید کہا کہ قائدِاعظم نے ہمیں سکھایا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط محض الفاظ نہیں بلکہ وہ قوت ہیں جو خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں، اور یہ قوت آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے۔

انہوں نے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے قائدِاعظم کا ورثہ ہمیشہ پاکستان کے لیے امن، انصاف اور خوشحالی کا روشن چراغ بنے اور پاکستان ہمیشہ مضبوط، متحد اور اپنے مستقبل پر پُر اعتماد رہے۔
آخر میں انہوں نے کہا: “پاکستان زندہ باد، اور پاکستان اور ازبکستان کی دوستی پائندہ باد۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔