اسلام آباد (سب نیوز)23 دسمبر کو روسی سفیر البرٹ خوریف نے پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں طلبہ سے خطاب کیا۔سفیر نے مستقبل کے پاکستانی سفارت کاروں کو روس پاکستان تعلقات کے مختلف ادوار اور دوطرفہ مکالمے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ممالک نے سیاسی اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سفیر نے یوکرین اور ملحقہ خطے کی صورتحال سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا، اور یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات کے ساتھ ساتھ یوریشیائی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں مغربی ممالک کے تباہ کن کردار پر توجہ مرکوز کی۔اختتام پر سفیر خوریف نے مستقبل کے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
پاکستان فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل، سید علی اسد گیلانی کے ہمراہ روسی سفیر نے تعلیمی ادارے کے احاطے میں پودا لگایا۔
روسی سفیر البرٹ خوریف کا پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں طلبہ سے خطاب، روس پاکستان تعلقات کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
