Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں،خواجہ آصف

پی ٹی آئی لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں، اللہ کرے مثبت اور نتیجہ خیز ڈائیلاگ ہوسکیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر نے ساری زندگی اپنے ذاتی مفاد پر اول وآخرفوکس کیا، مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کوئی اصول پرست شخص نہیں ،وہ 200فیصد مفاد پرست شخص ہے، ذاتی فائدے کیلئے اصول، رشتوں سمیت سب کچھ روند سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملکی ترقی وخوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔