Wednesday, December 24, 2025
ہومتازہ ترینچین، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی صنعت کی فہرست (2025 ایڈیشن) جاری

چین، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی صنعت کی فہرست (2025 ایڈیشن) جاری

بیجنگ:چینی قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن اور وزارت تجارت نے “بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی صنعت کی فہرست” (2025 ایڈیشن) جاری کی، جو یکم فروری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ نئے ایڈیشن کی فہرست غیر ملکی سرمایہ کاری کو جدید مینوفیکچرنگ اور جدید سروس صنعت کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

اس فہرست میں تیار شدہ مصنوعات، پرزہ جات، خام مال جیسے شعبوں سے متعلق نئے اور توسیعی آئٹمز شامل کیے گئے ہیں، تاکہ صنعتی چین اور سپلائی چین کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ نیز، کاروباری خدمات، ٹیکنالوجی سروسز ، سائنسی تحقیق اور صارفی خدمات جیسے شعبوں میں نئے اور توسیعی آئٹمز شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد خدماتی صنعت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو وسط اور مغربی علاقوں، شمالی مشرقی علاقوں اور ہائی نان صوبے میں راغب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔