Wednesday, December 24, 2025
ہومتازہ ترینسرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

سرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

سرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے کے باعث 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گرین ہاؤس جھال چکیاں کےقریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا : جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور بچی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔