Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع،تاریخ بھی سامنے آگئی

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع،تاریخ بھی سامنے آگئی

لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ان کی شادی اگلے ماہ یعنی جنوری میں ہونا قرار پائی ہے۔
قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کی شادی ان کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔رشتے کی تفصیلات بتاتے ہوئے روحیل اصغر نے کہا میری پوتی شانزے مریم کی چھوٹی بیٹی ماہنور کی بہترین دوست ہے، دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی بہت ہے، تو وہیں سے ان لوگوں نے میری پوتی کو پسند کیا۔
روحیل اصغر نے کہا ایک دن مریم وغیرہ کا میرے بیٹے کو پیغام آیا کہ ہم آپ کی طرف آنا چاہ رہے ہیں، پھر وہ لوگ آئے، اس کے بعد ہم گئے اور یوں رشتہ پکا ہوگیا۔انہوں نے کہا دو تین ماہ پہلے یہ سب ہوا اور شادی کی تاریخ طے ہوئی۔شادی کی تاریخوں کے حوالے سے روحیل اصغر نے بتایا کہ جنوری کی 17،16 اور 18 کو شادی ہوگی اور کافی دھوم دھام سے ہوگی۔روحیل اصغر نے کہا شادی پر صرف قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔