Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانصدر مملکت اور وزیراعظم نے رواں برس کتنے غیر ملکی دورے کئے؟، تفصیلات سب نیوز پر

صدر مملکت اور وزیراعظم نے رواں برس کتنے غیر ملکی دورے کئے؟، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)رواں برس وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریبا 28غیر ملکی دورے کئے، رواں برس وزیر اعظم نے سب سے زیادہ سعودی عرب اور آزربائیجان کے دورے کئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 2025میں شہباز شریف نے سعودی عرب کے 4دورے کئے ،2025میں وزیر اعظم نے آزربائیجان کے بھی چار دورے کئے، وزیر اعظم نے برطانیہ کے 3دورے کئے،برطانیہ کے دو دورے وزیر اعظم کے نجی جبکہ ایک سرکاری دورہ تھا،قطر،متحدہ عرب امارات،ترکیہ اور امریکہ کے دو،2دورے کئے گئے،سال 2025 میں شہباز شریف نے چین کا صرف ایک دورہ کیا،شہباز شریف نے ایران،ملائشیا،ازبکستان اور تاجکستان کا ایک ایک دورہ کیا،وزیر اعظم نے بیلارس،مصر،بحرین اور ترکمانستان کا بھی ایک ایک دورہ کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رواں ماہ تک وزیر اعظم کا آخری دورہ ترکمانستان کا تھا،2025میں وزیراعظم کے 28غیرملکی دوروں کے مقابلے میں صدر مملکت نے صرف 5سرکاری غیر ملکی دورے کئے ،آصف علی زرداری کے 5سرکاری دوروں میں سے 2 دورے چین کے تھے،صدر آصف علی زرداری نے فروری 2025میں چین کا دورہ کیا، آصف علی زرداری فروری میں ہی لزبن،پرتگال گئے، رواں برس ستمبر میں صدر مملکت نے چین کا طویل دورہ کیا،صدر آصف علی زرداری نومبر میں قطر بھی گئے،صدر آصف علی زرداری دسمبر میں عراق کا دورہ بھی کیا،2025میں صدر زرداری نے متحدہ عرب امارات کے تقریبا 2 نجی دورے بھی کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔