Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانچوہدری شفقت محمود کی موثر کارروائی، حقدار کو 74 کنال اراضی دلوا دی گئی

چوہدری شفقت محمود کی موثر کارروائی، حقدار کو 74 کنال اراضی دلوا دی گئی


فتح جنگ : تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی دبنگ اور مؤثر کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے حقدار کو اس کا جائز حق دلوا کر عوامی اعتماد بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع صدقال کے رہائشی ممریز خان اور ان کی اہلیہ کو ان کی جائز اراضی سے محروم کر دیا گیا تھا، جس پر متاثرہ شہری نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو تحریری درخواست دی۔

درخواست موصول ہونے پر چوہدری شفقت محمود نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی اور عاشر محمود و دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر جا کر صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ تمام سرکاری ریکارڈ درست ثابت ہونے پر کاغذات کے

مطابق حقداران کو ان کا قانونی حق 74 کنال رقبہ دلوا دیا گیا۔ انصاف ملنے پر ممریز خان نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے اور شدید علیل بھی تھے، تاہم چوہدری شفقت محمود نے صرف چار پانچ دنوں میں شفاف کارروائی مکمل کر کے ان کا مسئلہ حل کر دیا۔ متاثرہ خاندان نے تحصیلدار اور ان کے عملے کے لیے تاحیات دعاؤں کا اظہار کیا۔اہلِ علاقہ نے چوہدری شفقت محمود کی بروقت، منصفانہ اور بے لاگ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے فرض شناس افسران کی بدولت عوام کا اعتماد سرکاری اداروں پر بحال ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کا یہی سلسلہ جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔