Tuesday, December 23, 2025
ہومتازہ ترینکرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ میں 4 پولیس اہل کار شہید ہوئے۔

ڈی پی او کرک سعود خان نے فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ پر بھاری نفری کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔