اسلام آباد(سب نیوز)پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمین حج کیلئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا۔پرائیویٹ حج آپریٹرز نے ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ کرا دی، حج آرگنائزر نے عازمین کی 100 فیصد رقم سعودی عرب میں جمع کرا دی۔
گزشتہ سال رقوم منتقل نہ ہونے سے 63 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے، عازمین کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام سروسز کی ادائیگی کر دی گئی۔پرائیویٹ عازمین حج کے لئے منی میں بھی رہائش کی بکنگ کرا لی گئی، حکومت نے نجی حج آپریٹرز کو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمین حج کیلئے خوشخبری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
