Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستاننبی نے نہ کسی خلیفہ راشد نے استثنیٰ مانگا، حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، مفتی منیب الرحمان

نبی نے نہ کسی خلیفہ راشد نے استثنیٰ مانگا، حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، مفتی منیب الرحمان

اسلام آباد (سب نیوز)مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کا مطالبہ تو نبی کریم نے معصوم ہونے کے باوجود نہیں کیا اور نہ ہی کسی خلیفہ راشد نے عدالت میں یا اپنے اقدامات کے لیے استثنیٰ مانگا ہے، ہمارے حکمرانوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس کے معاملہ میں جو باتیں پہلے سے طے شدہ ہیں انہیں بار بار نہ چھیڑا جائے بلکہ مدارس کے بارے میں جو اقدامات طے شدہ ہیں ان پر عمل کیا جائے۔
مدارس میں عصری علوم سے متعلق مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت بتائے کہ تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر کیسے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مدارس پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ اور محب وطن بنا رہے ہیں۔مفتی منیب نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ افغان علما کی قرارداد کو حکومت کی پالیسی کا حصہ بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔