اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پی ٹی وی اور دیگر اداروں کے سربراہان کی تقرریوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، سرکاری ٹی وی کے معاملات پر سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ پی ٹی وی میں طویل عرصے سے انتظامی بے ضابطگیاں اور ایک منظم مافیا موجود رہا ہے، جس کی وجہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور ادارے میں ضرورت سے زیادہ ملازمین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دس ہزار ملازمین کے ساتھ پی ٹی وی کو مثر انداز میں نہیں چلایا جا سکتا اور یا تو مافیا رہے گا یا وہ، دونوں کا ایک ساتھ چلنا ممکن نہیں۔
اجلاس میں پی ٹی وی میں بغیر ٹینڈر تزئین و آرائش کے کام، ملازمین کی تنخواہوں اور مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے، جس پر قائمہ کمیٹی نے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ کمیٹی نے پیمرا، پی ٹی وی اور دیگر اداروں میں سربراہان کی تقرریوں میں تاخیر اور ویج بورڈ ایوارڈ کے التوا پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جبکہ وزیر اطلاعات نے ویج بورڈ ایوارڈ کے جلد اعلان کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے پیمرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔
پی ٹی وی 10ہزار ملازمین کے ساتھ نہیں چل سکتا، یا تو یہ مافیا رہے گا یا میں ، عطا اللہ تارڑ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
