پٹارو(سب نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔
کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا اہم کردار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج کا ڈسپلین سزا نہیں بلکہ آزادی ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے، سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا ہے، جب قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نےمزید کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔
پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
