Monday, December 22, 2025
ہومتازہ ترینجاپان کے بیانات ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کے خلاف اشتعال انگیزی ہے، چینی وزارت خارجہ

جاپان کے بیانات ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کے خلاف اشتعال انگیزی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس کی جس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ حال ہی میں چاپان کے ایوان وزیراعظم میں سکیورٹی پالیسی ساز کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاپان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے چاہئیں۔اس کے بعد جاپان کے وزیردفاع نے کہا کہ “ایٹمی ہتھیار سے پاک ہونے کے تین اصولوں ” پر بات چیت کرتے وقت کوئی بھی آپشن خارج نہیں ہونا چاہیے۔اس پر چین کا کیا موقف ہے ؟ ۔

پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو جاپان کے متعلقہ عہدے داروں کے ایسے کھلے بیانات پر حیرت ہے کہ جاپان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے چاہئیں۔مذکورہ بیانات دوسری جنگ عظم کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام اور عالمی ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کے خلاف اشتعال انگیزی ہے اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے خلاف شدید خطرہ بھی ہیں۔ یہ واضح طو پر جاپانی حکومت کے بیان ” پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنا” کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔عالمی برادری کو اس پر شدید چوکنا رہنا چاہیے اور سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔