Monday, December 22, 2025
ہومپاکستانکرسمس امن ، صلح اور سلامتی کا تہوار ہے ، اکرم گل

کرسمس امن ، صلح اور سلامتی کا تہوار ہے ، اکرم گل

اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے کہا ہے کہ کرسمس امن ، صلح اور سلامتی کا تہوا ر ہے ۔ کرسمس کے موقع پر غریب اور نادار لوگوں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی احسن طریقے سے اپنے خاندانوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہولی ٹرنیٹی چرچ نیویارک کے زیر اہتمام کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکرم گِل نے کہا کہ حکومت کرسمس ریلیوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو سیاسی ، معاشی او ر مذہبی طور پر مضبوط بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان میں بھی اقلیتوں کےکےلئے پانچ فیصد نوکریوں کا کوٹہ مختص کرے تاکہ وہ معاشی طور پر ترقی کرسکیں۔ اکرم گِل نے مزید کہا کہ حکومت ، سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں میں اضافہ کرے تاکہ وہ پارلیمنٹ میں اپنے حقوق کے حصول کےلئے نمایاں کردارادا کرسکیں۔ اس موقع پر ریورنڈپاسٹر جیفری سموئیل نے پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی۔اس کے ساتھ ساتھ روشنی اکرم نے بچوں میں کرسمس تحائف بھی تقسیم کئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔