Monday, December 22, 2025
ہومکھیلشکیب الحسن کی آل راؤنڈ کارکردگی، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

شکیب الحسن کی آل راؤنڈ کارکردگی، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن فور میں شکیب الحسن کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل ٹاپرز ڈیزرٹ وائپرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اس کامیابی کے بعد ایم آئی ایمریٹس پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

ڈیزرٹ وائپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ ڈین لارنس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میکس ہولڈن نے 20 رنز اسکور کیے۔ ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے شکیب الحسن نے 14 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ظہورخان نے 17 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کی بیٹنگ کا آغاز سست رہا اور ابتدائی اوورز میں ٹیم نے اہم وکٹیں گنوا دیں۔

تاہم کیرون پولارڈ نے 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پولارڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 17 رنز بنائے اور ٹیم فتح دلائی۔میچ کے بہترین کھلاڑی شکیب الحسن قرار پائے جنہوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔