Monday, December 22, 2025
ہومتازہ ترینچین میں ہوائی کارگو کی مجموعی صورتحال میں مسلسل بہتری

چین میں ہوائی کارگو کی مجموعی صورتحال میں مسلسل بہتری


بیجنگ :سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق، رواں سال اب تک، چین میں ہوائی کارگو کی مجموعی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور کاروباری حجم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی پروازوں کے کارگو اور ڈاک کی ترسیل، ہوائی کارگو مارکیٹ کو فروغ دینے میں ایک اہم محرک ثابت ہوئی ہے۔

سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جنوری سے نومبر تک مجموعی طور پر 9.243 ملین ٹن ڈاک اور کارگو کی ترسیل کو مکمل کیا گیا ہے ، جو گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے، اندروں ملک پروازوں نے 5.254 ملین ٹن کے کارگو کی ترسیل ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد زیادہ ہے، جبکہ بین الاقوامی پروازوں نے 3.988 ملین ٹن ترسیل مکمل کی، جو گزشتہ سال کی نسبت 21.8 فیصد زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ ہوائی کارگو کی تیز رفتار نشوونما میں ایک اہم محرک کا کردار ادا کر رہی ہے۔

چائنا اکیڈمی آف سول ایوی ایشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ہوائی نقل و حمل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اکنامسٹ چونگ شان نے کہا کہ “شہریوں کے کھپت کے ڈھانچے میں مسلسل بہتری سے کراس باڈر ای کامرس اور تازہ خوراک کی کولڈ چین کی تیز رفتار ترقی کو فروغ ملا ہے، اور ساتھ ہی بین الاقوامی کارگو مارکیٹ کی تیز رفتار نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، لائیو اسٹریمنگ، فوری ریٹیل اور دیگر صارفین کے نئے رجحانات کی تیز رفتار ترقی نے ہوائی تیز رفتار شپنگ کی مستقل طلب کے لیے ایک اہم ذریعہ فراہم کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔