Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانصدرِمملکت آصف زرداری کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

صدرِمملکت آصف زرداری کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دورہ عراق کے دوران عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرمملکت نے عراق کی خودمختاری،علاقائی سلامتی اوروحدت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دورے کے دوران عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی۔

صدارتی محل آمد پر صدرِ مملکت کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں صدور کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔صدرِ مملکت نے بھرپور استقبال پر عراقی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بغداد تہذیب، تمدن اور استقامت کی علامت تاریخی شہر ہے۔ آصف علی زرداری نے عراق میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا، جبکہ عراق کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور وحدت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔