Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانڈی چوک احتجاج کی قیادت بشری بی بی نے کی ، سیاسی نہ ہونے کا دعوی درست نہیں ،گورنر فیصل کریم کنڈی

ڈی چوک احتجاج کی قیادت بشری بی بی نے کی ، سیاسی نہ ہونے کا دعوی درست نہیں ،گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سزا یافتہ ہیں، کیا کسی بھی سزا یافتہ شخص کو احتجاج کے ذریعے رہا کرایا جا سکتا ہے؟۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا کہ بشری بی بی کیسے غیر سیاسی ہو سکتی ہیں؟ ڈی چوک احتجاج کی قیادت بشری بی بی نے کی، اب سیاسی نہ ہونے کا دعوی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرز بشری بی بی کے زیر اثر ہوئیں، توشہ خانہ کیس میں قانون اپنا راستہ لے گا، اگر گرفتاری غلط ہے تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں دہشتگرد ہوں گے وہاں آپریشن کیا جائے گا ، وزیراعلی خیبر پختونخوا کو صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔