Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانایشیا کپ انڈر 19فائنل، پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں بھارت کو 191رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ انڈر 19فائنل، پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں بھارت کو 191رنز سے شکست دیدی

دبئی(سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو روند ڈالا۔348رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے اوپنر سمیر منہاس نے 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، احمد حسین 56 اور عثمان خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے دپیش دیویندرن نے 3، کھلان پٹیل اور ہنیل پٹیل نے 2، 2 اور کانیشک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔